Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

سائفر کیس کی سماعت کے دوران تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

اسلام آباد (نیوزڈیسک)سائفر کیس کی سماعت کے دوران اہم انکشافات میں معلوم ہوا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے 9 دفاتر کو بھیجی گئی سائفر کی کاپی کسی بھی دفتر کی جانب سے واپس دفتر خارجہ کو نہیں بھیجی گئی۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کے اپنے دستاویزات کے مطابق کسی بھی دفتر نے سائفر کی کاپی واپس نہیں بھیجی۔

 مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور

17 ماہ بعد جب عمران خان اور شاہ محمود کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی تو اس کے بعد سائفر کی کاپیز دفتر خارجہ کو واپس آئیں۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اگر وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے خلاف انکوائری کے بعد ایف آئی آر درج ہوئی تو کیا آرمی چیف کے خلاف بھی انکوائری ہوئی؟ اس حوالے سے پراسیکیوشن کی جانب سے کوئی دستاویزات نہیں دکھائیں گئیں۔

یہ بھی پڑھیں