Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگرقیدیوں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت قیدیوں کی 2 ہفتوں سے ملاقات پر عائد پابندی ختم ہوگئی۔

آج (جمعرات) سے اڈیالہ جیل میں قیدیوں کو ملنے کی اجازت ہوگی۔

پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر 12 مارچ کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اڈیالہ جیل میں 14 روز کے لیے آنے جانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد جاوید وڑائچ نے تصدیق کی ہے کہ پابندی کی مدت ختم ہو گئی ہے۔

 مزید پڑھیں:  ضمنی الیکشن: تحریک انصاف کا اپنے امیدواروں کا اعلان

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان، پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، پارٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ ساتھ جیل میں موجود دیگر تمام قیدی معمول کے مطابق اپنے ملاقاتیوں سے ملاقات کر سکیں گے۔

دو ہفتے قبل کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر اڈیالہ جیل کے قریب ایک حملے کو ناکام بنانے کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تربیت یافتہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔

دہشت گرد اڈیالہ جیل سمیت اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس کے علاوہ جیل کے سرکاری فون نمبروں پر دو دھمکی آمیز کالیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں