Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

پنجاب میں سولرپینل کامفت منصوبہ مگرکڑی شرائط سامنے آ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک ) پنجاب میں سولرپینل کامفت منصوبہ مگرکڑی شرائط سامنے آ گئیں،سولرپینل منصوبےپرعام صارفین سےبھی رقم وصول ہوگی،روشن گھرانہ پروگرام پر محکمہ توانائی کی سفارشات سامنے آگئیں۔
مزیدپڑھیں :آصفہ بھٹو زرداری این اے 207 سے بلا مقابلہ کامیاب
نجی ٹی وی کے مطابق 50ہزارپروٹیکٹڈصارفین کوسولرپینل25فیصدادائیگی کےبعدملےگا،محکمہ توانائی کی روشن گھرانہ پروگرام پر تجاویز حکومت کو پیش کی گئیں،صارفین سولر پینل کی کل مالیت کا 25فیصد ادا کریں گے ،25فیصدحکومت اور50فیصدکمرشل فنانسنگ ہوگی۔ ذرائع محکمہ توانائی کا کہنا ہے کہ حکومت نےسولر پینل قرعہ اندازی پر دینے کا فیصلہ کیا تھا،سفارشات پر ابھی بحث جاری ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب کو مزید تجاویز بارے جلد آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں