Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

قومی اسمبلی میں ہنگامہ، 10 لیگی اراکین نے حلف اٹھا لیا

اسلام آباد(ویب‌ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں ججز کے معاملے پر ایوان مچھلی بازار بن گیا۔ اسمبلی میں گرما گرمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب عمر ایوب بات کرنے کیلئے اپنی سیٹ پر کھڑے ہوگئے۔

عمر ایو ب نے کہا کہ ہم 6 ججز کے خط پر بات کرنا چاہ رہے ہیں، ہم نے اس معاملے پر ایڈجرنمنٹ موشن جمع کرایا ہے۔ جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وقفہ سوالات کے بعد پوائنٹ آف آرڈر پہ آپ بات کرسکتے ہیں۔

جس کے بعد اسمبلی میں ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی ایوان نعروں سے گونج اُٹھا، اسی دوران مسلم لیگ ن کے مزید 10 ارکان قومی اسمبلی نے حلف اٹھا لیا۔
مزیدپڑھیں:انگلینڈ کے ورلڈ کپ ونگ کپتان کا نیا نام کیا ؟
حلف اٹھانے والوں میں سائرہ افضل تارڑ سمیت 8 خواتین شامل ہیں جبکہ عبدالرحمٰن کانجو اور اظہر قیوم ناہرا نے بھی حلف اٹھایا۔

اپوزیشن کی طرف سے حلف اُٹھانے کے دوران مسلسل نو نو کے نعرے لگائے گئے اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج بھی کیا گیا۔

اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے اراکان نے عمران خان کی تصاویر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ پلے کارڈز پرمختلف نعرے درج تھے، اپوزیشن اراکین کی جانب سے ووٹ چورمینڈیٹ چور اور ججز کو تحفظ دوکے نعرے لگائے گئے۔

علاوہ ازیں قومی اسمبلی میں فلسطین کے حوالے سے بھی قرارداد جمع کروائی گئی، انجینئر حمید حسین نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ یوم القدس حکومتی سطح پرمنایا جائے جس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اس حوالے سے قرارداد پاس کی جاچکی ہے۔

اسمبلی اجلاس میں دہشت گردی حملوں میں شہید ہونیوالے افسران اورجوانوں اور پتنگ کی ڈور سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کیلئے دعامغفرت کی گئی۔

ہنگامہ آرائی کے سبب قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں