Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کیلئے پولنگ جاری ، دیکھیں تفصیل

اسلام آباد: سینیٹ کی 30 نشستوں کے انتخاب کے لیے پولنگ شروع ہوگئی جو شام 4 بجے تک جاری رہے گی جب کہ خیبرپختونخوا میں اپوزیشن ارکان نے سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرادی۔

سینیٹ الیکشن کی پولنگ کے لیے قومی اسمبلی کے ہال کو پولنگ اسٹیشن میں تبدیل کردیا گیا ہے جہاں الیکشن کمیشن کا عملہ اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

30 نشستوں پر 59 امیدواروں نے مقابلہ کیا۔
سینیٹ الیکشن میں 18 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے اور آج 59 امیدوار مدمقابل ہیں۔

بینک آف پنجاب اور کار انداز کے مابین زرعی قرضوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیلئے اشتراک

سینیٹ کی 29 جنرل، 8 خواتین، 9 ٹیکنوکریٹس یا سکالرز اور 2 غیر مسلم نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

وفاقی دارالحکومت کی ایک جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ نشست، پنجاب سے 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹ یا سکالرز، ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب کیا جائے گا۔

اسی طرح سندھ میں 7 جرنیل، 2 خواتین، 2 ٹیکنوکریٹس یا اسکالرز، ایک غیر مسلم نشست پر انتخاب ہوگا۔

پنجاب کی 7 جنرل نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ جیت گئے ہیں جبکہ بلوچستان کی تمام 7 جنرل نشستوں پر 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ یا سکالرز کی نشستیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں