اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلاب لانے کیلئے بینک آف پنجاب اور کار انداز پاکستان کے مابین اسٹریٹجک اتحاد کے حوالے سے یکم اپریل 2024 کو تاریخی معاہدہ طے پایا۔ اس معاہدے کا مقصد ڈیجیٹل زرعی قرضوں کو بڑھانے اور ملک بھر میں شمولیت کو فروغ دینا ہے۔
اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہونے والے معاہدے پر دی بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفر مسعود اور کار انداز پاکستان کے سی ای او وقاص احسن نے دستخط کئے ۔ تقریب میں شرجیل مرتضی ڈائریکٹر ڈی ایف ایس کا انداز، آصف ریاض گروپ ہیڈ کنزیومر بینکنگ بی او پی ایس بی پی کے سینئر جوائنٹ ڈائر یکٹر ندیم خانزادہ، بی اوپی، کار انداز ، ایگری، اور فٹیک سیکٹر کے دیگر سینئر عہدیداران نے شرکت کی جبکہ Techlogix کیطرف سے قاسم جاوید نےشرکت کی۔۔ دی بینک آف پنجاب کے سی ای او ظفر مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس تعاون کا مقصد کسانوں کی مالی رکاوٹوں پر قابو پانا ہے جس سے ناصرف پیداواری صلاحیت کو بہتر بنایا جاسکے گا بلکہ قرض کی حفاظت کے چیلنج سے نمٹنے اور قرض کے عمل کو بھی آسان بنایا جاسکے گا۔ جدید طریقہ ہائے کار جیسا کہ پشین گوئی کرنے والے آرٹیلیٹل ایجس پر مبنی بر وقت قرض کی تقسیم کا شیکار برادری کو با اختیار بنانے ، پسماندہ کاشتکاروں کے لیے خوشحالی لانے کے حوالے سے پائیدار حل دینے کیلئے تیار ہے
ظفر مسعود نے کارانداز پاکستان، اسٹیٹ بینک آف پاکستان Techlogix اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کا ان کی غیر متزلزل حمایت پر شکر یہ ادا کیا۔ کارانداز پاکستان کے سی ای او جناب وقاص الحسن نے اس تعاون کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا،” کا شیکاروں کی قرض تک رسائی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بینک سب سے موزوں شراکت داروں میں سے ایک ہیں۔ کارا نداز پاکستان اور بینک آف پنجاب کے درمیان اشتراک چھوٹے کسانوں کی ڈیجیٹل شمولیت کے ذریعے زرعی ویلیو چینز کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے ظفر مسعود نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح کا رانداز کے ڈیجیٹل ایگریکلچر فنانس چیلنج 2023 نے جدت کو فروغ دیا۔ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے بینک ڈیجیٹل طور پر پروسیس شدہ فصلیں لائیوسٹاک / ڈیری قرضے فراہم کرے گا جس کی مجموعی رقم تقریباً 15 ارب روپے ہے۔ اس کا مقصد مالی شمولیت کو بڑھانا، قرض تک رسائی، پیداوار میں اضافہ، غربت میں کمی اور روزگار پیدا کرنا ہے۔
مزیدپڑھیں :‘عشق مرشد’ میں ‘شبرا’ کا عروسی جوڑا کس ڈیزائنر کا؟
50 ملین روپے کی گرانٹ سے تعاون یافتہ یہ اقدام مشاورتی خدمات اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے پائیداری، اختراع اور پیداواری صلاحیت کو فروغ دے گا۔ BOP اور Karandaaz زرعی فنانسنگ میں انقلاب لانے کے لیے Techlogix کے ساتھ ان کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور ملک کے سر فہرست
ایگری ٹیک ایگرانومی اسکورز اور ایڈوائزری کے ساتھ شراکت داری کیلئے تیار ہیں جس سے پاکستان بھر کی کا شتکار برادریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ کارانداز میں ڈیجیٹل فنانشل سروسز (DFS) کے ڈائر یکٹر نے بتایا، “بینک آف پنجاب کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے، Karandaaz کا
مقصد ایک جامع ڈیجیٹل قرض دینے والا پلیٹ فارم قائم کرنا ہے جس میں ایک متحرک کریڈٹ سکور کارڈ شامل ہے جس میں فوری منظوری اور فنانس تیک بر وقت رسائی کے لیے تقسیم کے طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے یہ پلیٹ فارم ملک بھر کے چھوٹے کسانوں کو انکی پہنچ سے باہر مالیاتی مصنوعات کی ایک رینج فراہم کرنے کے لیے پل کا کردار ادا کرے گا۔


