Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

عمر ایوب قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب منگل کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف منتخب ہو گئے۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ عمر ایوب اپوزیشن کے آزاد ارکان کے لیڈر ہوں گے۔

عمر ایوب نے گوہر علی خان اور عامر ڈوگر کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی اور ان سے اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

 مزید پڑھیں:  سینیٹ کی 30 نشستوں پر الیکشن کیلئے پولنگ جاری ، دیکھیں تفصیل

بعد ازاں عمر ایوب نے ان پر اعتماد کا اظہار کرنے پر اپوزیشن ارکان کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کی نمائندگی کے لیے پارلیمنٹ میں آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں کو بیساکھیوں پر اسمبلی میں لایا گیا ان کی مخالفت کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں