Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

پاکستان کی بڑے پیمانے پر پیداواری صنعتیں 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

پاکستان کی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈسٹریز 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جن میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر شعبے شامل ہیں۔

پاکستان کی بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈسٹریز کی پیداوار میں بتدریج اضافہ دیکھاجا رہا ہے اور بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈسٹریز اکیس ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

ان صنعتوں میں زراعت، پیٹرولیم مصنوعات، ٹیکسٹائل، فارماسیوٹیکل اور دیگر اہم شعبے شامل ہیں، یہ حکومت اور معیشت کے لیے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے مثبت اقدامات کی وجہ سے ممکن ہوا۔

 مزید پڑھیں:  پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پانی ملادودھ فروخت کرنےپرمتعدددکانیں سیل کردیں

جنوری 2024 میں بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ انڈیکس کی شرح 132.34 فیصد تھی جو گزشتہ سال دسمبر میں 132.39 فیصد تھی۔

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے بروقت اقدامات کی بدولت اس سال زراعت اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بمپر فصلیں آنے کا امکان ہے۔

نجی شعبے کو قرضے کی آسانی سے دستیابی کی بدولت صنعتی شعبوں اور مجموعی اقتصادی ترقی میں مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں