اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر توانائی سینیٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج بھی حکومت بنانا چاہتی ہے تو بنائے، لیکن یاد رکھیں کہ پی ٹی آئی حکومت بنانا نہیں چاہتی؟
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ پہلے دن ن لیگ نے آفر کی تھی، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی کی غیر مشروط حمایت کی۔
مزیدپڑھیں:راشن کا جھانسہ دے کر 2 لڑکیوں سے مبینہ زیادتی
مصدق ملک نے کہا کہ مسلم لیگ نے وفاقی حکومت پاکستان کو آئینی بحران سے بچانے کیلئے لی، اپنا سیاسی سرمایہ خطرے میں ڈالا۔
انہوں نے تحریک انصاف کو چیلنج دیا کہ احتجاج سے کچھ نہیں ہوگا، ہماری حکومت تب تک قائم ہے جب تک اتحادی ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی کو احتجاج کرنا ہے کرے، حکومت گرانی ہے گرائے۔

