Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

کسان اتحاد کا حکومت سے کسانوں سے زیادہ سے زیادہ گندم خریدنے کامطالبہ

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) پاکستان کسان اتحاد نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں سے گندم کی بروقت اور زیادہ سے زیادہ خریداری کو یقینی بنایا جائے ۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں آل پاکستان کسان اتحاد کے صوبائی کوآرڈینیٹر امجد علی امجد نے کہا کہ منڈی میں گندم خریدنے والا کوئی نہ ہونے کی وجہ سے کسان مایوسی کا شکار ہیں ۔
مزیدپڑھیں :وادی کاغان میں عید کی تعطیلات کے دوران سیاحوں کی آمد میں دوگنا اضافہ
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے گندم کو بچانا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان پٹ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے نگراں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے غیر ضروری طور پر اس وقت گندم درآمد کی جب مقامی گندم کی فصل منڈیوں میں آنے والی تھی ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ کسانوں سے زیادہ سے زیادہ فصلوں کی خریداری کو یقینی بنائے تاکہ وہ کپاس کی اگلی فصل پر توجہ مرکوز کر سکیں ۔

یہ بھی پڑھیں