Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

جاپان میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

جاپان کی موسمیاتی ایجنسی کے جاری کردہ بیان کے مطابق جاپان کے جزیرے کیوشو میں 7.1 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے بعد ایک میٹر بلند سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔

خبر ایجنسی کے مطابق کماموتو، ناگاساکی، کاگوشیما سمیت متعدد علاقوں میں ہنگامی زلزلہ الرٹ جاری کر دیا گیا، ساحلی علاقوں کے رہائشیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب میکسیکو میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے بعد کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مزید پڑھیں۔پیٹرولیم مصنوعات بارےوزیراعظم کا اہم فیصلہ سامنے آگیا

یہ بھی پڑھیں