مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) نے اب تک کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج میں برتری حاصل کرلی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کا دوسرا نمبر ہے۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبر میں قائم 13 حلقوں پر پیر کو ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
میرپورڈویژن کے 13 حلقوں میں سے اب تک 10 کے مکمل غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج آگئے ہیں جس کے مطابق 7 حلقوں پر مسلم لیگ (ن) اور 3 حلقوں پر پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔
غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے 1 میرپور 1، حلقہ ایل اے 4 میرپور 4، حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3، حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2، حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4، ،حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5، حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 سے ن لیگ کامیاب ہوئی ہے۔
حلقہ ایل اے 2 میرپور 2، ایل اے 3 میرپور 3، حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 سے پیپلزپارٹی کامیاب ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں۔حکومت نے ڈیزل مہنگا ، پیٹرول ایک روپے سستا کردیا



