نیویارک(نیوز ڈیسک)ایران پر امریکی حملے رُکنے سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گئیں
ایران پر امریکی حملے رُکنے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں پیر کو کاروبار کے اختتام پر ایک ہفتے سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر آ گئیں۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 8.42 ڈالر یا 8.7 فیصد کمی کے بعد 88.36 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی، جو 17 جولائی کے بعد اس کی کم ترین سطح ہے۔
دوسری جانب امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 6.70 ڈالر یا 7.5 فیصد کمی کے بعد 82.61 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی۔
مزید پڑھیں۔29 جولائی کو تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے


