Search
Close this search box.
منگل ,28 جولائی ,2026ء

انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرنے کا باقاعدہ آغاز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں ٹیکس سال کے سالانہ انکم ٹیکس گوشوارے وصول کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، ٹیکس دہندگان آج سے اپنے گوشوارے جمع کرا سکتے ہیں جبکہ اسکی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے گوشواروں میں آمدن، اخراجات اور دیگر مالی تفصیلات درست اور مکمل طور پر درج کریں تاکہ بعد میں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت ایف بی آر جمع کرائے گئے گوشواروں کی جانچ پڑتال کا مجاز ہے۔ ادارے کو مختلف سرکاری ڈیٹا بیسز تک رسائی حاصل ہونے کے باعث ٹیکس دہندگان کی جائیداد، بینک اکاؤنٹس، گاڑیوں، سفری ریکارڈ اور دیگر مالی معاملات کی معلومات بھی دستیاب ہوتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کیلئے متعارف کرائی گئی خصوصی اسکیم کے تحت اس سال تقریباً 30 لاکھ تاجروں کی رجسٹریشن متوقع ہے جس سے ٹیکس نیٹ میں مزید وسعت آنے کی امید ظاہر کی جارہی ہے۔

ایف بی آر نے تمام اہل افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کرنے کے بجائے بروقت اپنے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرا کر قانونی ذمہ داری پوری کریں۔

مزید پڑھیں۔29 جولائی کو تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے

یہ بھی پڑھیں