کراچی(نیوز ڈیسک) کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کی سہولت اور وقت کی بچت کے لیے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا نیا طریقہ متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت اب صارفین نقد رقم کے بغیر بھی اپنے بل آسانی سے ادا کر سکیں گے۔ کے الیکٹرک کے مطابق صارفین اب منتخب کسٹمر کیئر سینٹرز پر جا کر پی او ایس (POS) مشین کے ذریعے اپنے بجلی کے بل ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ سے فوری ادا کر سکتے ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس سہولت کے بعد صارفین کو بل جمع کرانے کے لیے کیش ساتھ رکھنے یا بینکوں اور دیگر ادائیگی مراکز کی طویل قطاروں میں انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ نئی سہولت کے تحت پے پاک (PayPak)، ماسٹر کارڈ (Mastercard)، ویزا (Visa) اور یونین پے (UnionPay) سمیت مختلف اہم کارڈز کے ذریعے ادائیگی کی جا سکے گی۔
کے الیکٹرک انتظامیہ کے مطابق پی او ایس مشین کے ذریعے بل ادائیگی کا عمل نہ صرف تیز بلکہ محفوظ بھی ہوگا، جس سے صارفین کو زیادہ بہتر اور جدید سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان کمپنی نے کہا کہ ڈیجیٹل اور کیش فری سہولیات کا مقصد صارفین کو آسان، شفاف اور بروقت خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کا عمل مزید سہل بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں۔پرویز الٰہی سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

