اسلام آباد: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، بیت المال، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن اور وزارتِ تخفیفِ غربت میں مالی بے قاعدگیوں اور کمزور کنٹرول سسٹم کی نشاندہی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی تحفظ کے پروگراموں کے تازہ ترین آڈٹ میں مالی سال25-2024 کے دوران وفاقی سماجی بہبود اور سوشل سیفٹی نیٹ پروگراموں میں مجموعی طور پر 14 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
یومِ آزادی پر مسلسل 3 چھٹیاں ہوں گی
آڈٹ سال 26-2025 کے لیے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں اہم سرکاری اداروں، جن میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹی ٹیوشن اور وزارتِ تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ شامل ہیں۔

