اسلام آباد: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد خلیل کی بیٹی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی،کرکٹر نے افسوسناک واقعے کی تصدیق کردی۔
10 ماہ کی بچی کی ہلاکت گھر میں کھیلتے ہوئے کرنٹ لگنے سے ہوئی،محمد خلیل امریکامیں لیگ کرکٹ کھیلنے گئے تھے ،اطلاع ملتے ہی وطن واپس روانہ ہوگئے۔
محمد خلیل پاکستان کے سابق بائیں ہاتھ کے میڈیم پیسر ہیں، جنہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں صرف چھ میچ کھیلنے کے باوجود 2004-2003 میں بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا تھا۔
انہوں نے ان چھ فرسٹ کلاس میچوں میں سے تین گزشتہ سیزن میں کھیلے تھے، جہاں 14 وکٹیں حاصل کرکے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔ اگرچہ انہیں بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کا موقع نہ ملا، تاہم دسمبر 2004 میں آسٹریلیا کے خلاف اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

