لاہور : لاہور قلندرز نے کرکٹر عبداللہ شفیق کو ریلیز کرکے بنگلا دیش کے کھلاڑی شمیم حسین کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا۔
ذرائع کے مطابق عبداللہ شفیق آج ٹرینیڈاد میں قومی اسکواڈ جوائن کرینگے،عبداللہ شفیق پروویڈنس سے ٹرینیڈاڈ کیلئے روانہ ہونگے۔
عبداللہ شفیق نے گلوبل سپر لیگ میں گیانا واریئرز کیخلاف آخری میچ کل کھیلا تھا،عبداللہ شفیق ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں سلیکشن کیلئے دستیاب ہونگے۔
سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 2 اگست کو کوئینز پارک اوول پورٹ آف سپین میں شیڈول ہے۔
واضح رہے لاہور قلندرز گلوبل سپر لیگ 2026 میں دوسرے نمبر پر موجود ہے،لاہور قلندرز کا اگلا میچ سین فرانسیسکو یونیکارن کیخلاف 29 جولائی کو شیڈول ہے۔
یاد رہے کہ پی سی بی نے ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔
پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے ساتھ جاری ٹیسٹ سیریز اور اسکے بعد انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ میں دو تبدیلیوں کا اعلان کیا۔
اوپننگ بیٹر عبداللہ فضل ان فٹ ہونے کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، لہذا ان کی جگہ عبداللہ شفیق کو بطور ریپلیسمنٹ ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

