Search
Close this search box.
اتوار ,26 جولائی ,2026ء

زمبابوے کو ہرا کر بھارتی ٹیم ایک بار پھر ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی

دبئی(نیوز ڈیسک)زمبابوے کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن سبقت کے بعد بھارتی ٹیم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی۔

ورلڈ چیمپئن انڈیا کی ٹیم انگلینڈ سے سیریز ہارنے کے بعد نمبر دو پرچلی گئی تھی، بھارت کو زمبابوے کے خلاف 3ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز میں 0-2کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا دوسرا، آسٹریلیا کا تیسرا، نیوزی لینڈ کا چوتھا اور جنوبی افریقا کا پانچواں نمبر ہے۔

پاکستانی ٹیم چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، بنگلا دیش آٹھویں، سری لنکا نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

مزید پڑھیں۔مستونگ میں آپریشن العزم جاری ، ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 16ہو گئی

یہ بھی پڑھیں