کراچی: پنجاب حکومت نے ایئر ایمبولینس سروس کے لیے اسکائی ونگز ایوی ایشن کی خدمات حاصل کر لیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ائیر ایمبولینس سروس میں اہم پیش رفت کی ہے، اب صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس کے لیے جدید طیارے استعمال کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ملت ایکسپریس واقعہ، خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، اہم انکشاف
ایئر ایمبولینسز کے لیے استعمال ہونے والے جدید طیاروں کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی ہیں جن میں ان طیاروں کی خصوصیات دیکھی جا سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسکائی ونگز نے پنجاب حکومت کی ایئر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا ٹینڈر جیت لیا جس کا مقابلہ 7 کمپنیوں کے درمیان تھا۔

