لاہور: ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی خاتون مریم بی بی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں موت کی وجہ بتائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملت ایکسپریس میں پولیس اہلکار کے تشدد کا نشانہ بننے والی مریم کی موت معمہ بنی ہوئی ہے، مریم کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔
جاں بحق خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، جس میں بتایا گیا کہ خاتون کی موت حادثاتی تھی، جسم پر زخموں کے 5 نشانات تھے جب کہ خاتون کی موت ہڈیاں ٹوٹنے اور زیادہ خون بہنے سے ہوئی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے سابق وزرائے اعلیٰ سے پروٹوکول واپس لے لیا
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی اصل وجہ سر پر چوٹ بتائی گئی ہے۔
گزشتہ روز متوفی مریم کی ایک اور ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں مریم کو اپنے بال کھلے رکھ کر جھومتے اور ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ کیا مریم کو نشہ کیا گیا؟
انکوائری ٹیم تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے کہ آیا خاتون ٹرین سے گری یا گر کر خودکشی کی گئی۔

