چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے 2 ہزار کے چالان کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ شہر میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو سڑک پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
آج سے مال روڈ اور دیگر سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کا داخلہ بند کر دیا جائے گا۔
مزید ہڑھیں: گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا
سی ٹی او نے کہا کہ کینال روڈ اور جیل روڈ سمیت تمام اہم شاہراہوں پر کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
لاہور میں کسی بھی جگہ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے 2 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔

