Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

گھی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا گیا

رعایتی گھی کی قیمت میں رمضان پیکیج کی قیمت کے مقابلے میں اضافہ کیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی سٹورز کے ذرائع کے مطابق سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 58 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد بی آئی ایس پی صارفین کے لیے گھی کی نئی قیمت 393 روپے فی کلو ہو گئی ہے جب کہ گھی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق فوری ہو گا۔

مزید پڑھیں:سکولوں اور کالجوں کے 529 اساتذہ کو پروموشن دےدی گئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر فی کلو گھی کی قیمت 335 روپے تھی جب کہ قیمت میں اضافے کے بعد بھی فی کلو گھی پر 70 روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق نئی خریداری کی قیمت زیادہ ہونے کے باعث گھی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں