Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

سونا خریدنے والوں کیلیے بڑی خبر؛ قیمتوں میں نمایاں کمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 30 ہزار 236 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 29 روپے کی نمایاں کمی ہوئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 68 ہزار 858 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آنے والی کمی کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہوئے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں بھی قیمتی دھات کی قیمتوں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بین الاقوامی سطح پر سرمایہ کاروں کے رجحان میں تبدیلی، امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی معاشی صورتحال سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہونے والے اہم عوامل قرار دیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب صرافہ بازار سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد خریداروں کی دلچسپی میں اضافہ متوقع ہے، خصوصاً شادیوں کے سیزن اور دیگر تقریبات کے باعث سونے کی خریداری میں بہتری آ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج کا دن کیسا رہے گا

یہ بھی پڑھیں