Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

کرکٹ میچ کے دوران فائرنگ، دو کھلاڑی جاں بحق

کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں کرکٹ میچ کے دوران نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو کھلاڑی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ مستونگ کے علاقے شمس آباد کراس میں پیش آیا، جہاں کرکٹ میچ جاری تھا کہ اچانک نامعلوم حملہ آوروں نے گراؤنڈ میں فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت آیوش اور ساگر کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب واقعے کے خلاف مقتولین کے لواحقین نے احتجاج کرتے ہوئے کوئٹہ-کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی۔ بعد ازاں ضلعی انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے شاہراہ ٹریفک کے لیے کھول دی۔

مزید پڑھیں۔11 جولائی بروز ہفتہ عام تعطیل کا اعلان

یہ بھی پڑھیں