راولپنڈی(نیوز ڈیسک)اڈیالہ جیل کے گورکھپور ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان 2 گروپوں میں تقسیم ہو کر آپس میں الجھ پڑے۔ تلخ کلامی کے بعد دونوں جانب سے ایک دوسرے پر مکوں کی بارش کی گئی، کپڑے پھاڑ دیے گئے اور شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے میں آئی، جبکہ علیمہ خان اور ان کی بہنیں قریب موجود رہیں اور صورتحال کا مشاہدہ کرتی رہیں۔
راولپنڈی پی ٹی ائی کارکن پھر لڑ پڑے
بیچ بچاو کے تھوڑی ہی دیر کے بعد دو کارکن آپس میں گھتم گھتا ہوگئے
راولپنڈی ایک نے مکے مار مار دوسرے کی عینک توڑ دی
راولپنڈی لڑائی میں دوبارہ کپڑے پھاڑ دئیے گئے
راولپنڈی علیمہ خان کے دھرنے میں یہ دوسری لڑائی ہوئی ہے#adialaroad @RwpPolice pic.twitter.com/MyV5b7PGIh
— Imran Asghar (@Imranbold) July 7, 2026
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے گورکھپور ناکے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے 2 گروپوں کے درمیان اس وقت ہاتھا پائی ہوگئی جب ایک گروپ علیمہ خان سے ملاقات کے لیے آگے بڑھا، تاہم دوسرے گروپ نے انہیں روک دیا۔
ذرائع کے مطابق کارکنان کو آگے جانے سے روکنے پر دونوں گروپوں کے درمیان پہلے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید لڑائی میں تبدیل ہوگیا۔ اس دوران کارکنان نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، مکے مارے اور ایک دوسرے کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔
عینی شاہدین کے مطابق جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں کے کارکنان ایک دوسرے پر ٹوٹ پڑے، جس سے موقع پر افراتفری پھیل گئی۔ اس دوران علیمہ خان اور ان کی بہنیں قریب موجود رہیں اور پورا واقعہ دیکھتی رہیں۔

واقعے کے باعث کچھ دیر کے لیے جیل کے باہر کشیدگی کی صورتحال پیدا ہوگئی، تاہم بعد ازاں موجود افراد نے مداخلت کر کے دونوں گروپوں کو الگ کیا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا ہو، اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر کارکنان متعدد بار آپس میں گتھم گتھا ہو چکے ہیں۔


