Search
Close this search box.
جمعرات ,09 جولائی ,2026ء

امریکا کا ایران پر ایک اور حملہ، ساحلی علاقوں میں دھماکے سنے گئے؛ ایرانی میڈیا

تہران(نیوز یسک)ایران کے جنوبی ساحلی علاقوں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں جبکہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف نئی کارروائیوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی جہاز رانی کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سرک اور بندر عباس میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کونارک اور چابہار کے قریب بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان علاقوں میں فضائی دفاعی نظام حملوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق چابہار میں دھماکوں کے بعد بجلی منقطع ہوگئی جبکہ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے ‘آئی آر آئی بی’ (IRIB) کا کہنا ہے کہ جنوبی ساحلی شہر میں 8 دھماکے سنے گئے جس کے نتیجے میں فضائی دفاعی نظام فعال ہو گیا۔

امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز میں نیویگیشن کی آزادی کو خطرے میں ڈالنے والی ایرانی صلاحیتوں کو کمزور کرنے کے لیے کیے گئے۔ امریکی حکام کے مطابق کارروائی میں فضائی دفاعی نظام، ساحلی ریڈار، اینٹی شپ میزائل تنصیبات اور دیگر فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا، بین الاقوامی اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ میں آزادانہ طور پر سفر کرنے والے تجارتی جہازوں اور ان کے شہری عملے کے خلاف حالیہ بلاجواز جارحیت پر ایران کو جواب دہ ٹھہرا رہا ہے۔

ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق امریکی فوج کے حملے میں جنوب مشرقی ایران کے ایرانشہر ائیرپورٹ کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ڈیوٹی پر موجود ایک فائر فائٹر جاں بحق ہوگیا۔

دوسری جانب ایران نے امریکی کارروائی کو جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل کا عندیہ دیا ہے جبکہ خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں۔آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین آج ہوگی ، لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

یہ بھی پڑھیں