چند روز قبل نوشکی میں مسافروں کو بس سے نکال کر اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہو گئی۔
نوشکی میں 12افرادکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، چار مشتبہ افرادکو پوچھ گچھ کے لئے حراست میں لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: ملت ایکسپریس واقعہ، خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی، اہم انکشاف
سی ٹی ڈی ذرائع کا بتانا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے جیو فینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

