Search
Close this search box.
بدھ ,01 جولائی ,2026ء

شدید گرج چمک کے دوران نہانے، برتن دھونے اور موبائل فون استعمال کرنے سے بھی گریزکریں، موسمیاتی ماہرین کیجانب سےکئی احتیاطی ہدایات جاری

ماہرین موسمیات نے بارش کے دنوں میں احتیاطی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران نہانے، برتن دھونے اور موبائل فون کے استعمال سے بھی گریز کیا جائے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران گھر سے باہر نہ نکلیں، شدید گرج چمک کے دوران کشتی چلانے والے اور تیراک فوری طور پر ساحل پر پہنچ جائیں، ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران موبائل فون، لوہے کے پائپ کا استعمال نہ کریں، فون لائنز بھی کرنٹ لگ سکتی ہیں، شدید گرج چمک کے دوران فون صرف ہنگامی کالوں کے لیے استعمال کریں۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرج چمک کے دوران نہانے اور برتن دھونے سے گریز کریں، بجلی گھر پر گرے تو لوہے کے پائپوں سے کرنٹ گزر سکتا ہے۔ اور کھمبوں سے دور رہیں، آسمانی بجلی گرنے کے دوران کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں، اگر کوئی آسمانی بجلی گرے تو فوری طور پر ایمبولینس کو کال کریں۔

یہ بھی پڑھیں