Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

پارلرز اور شادی ہالزپر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالزپر فیکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ کر لیا، فکس سیلز ٹیکس آن سروسز سے وصول کیا جائے گا جبکہ ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے والوں کو 15 فیصد کی بجائے 13 فیصد ٹیکس میں لایا جائے گا۔

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہال پر پرسنٹیج کی بجائے فکس ٹیکسز لگانے کے فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ شادی ہالوں اور بیوٹی پارلرز اپنے منتخب کردہ نظام کے مطابق ماہانہ ٹیکس کیپرا کے پاس جمع کرائیں گے۔

فیصلے کے مطابق شادی ہالز اور بیوٹی پارلرز کو ان کی سائز اور کاروبار کے حجم کے مطابق مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جائے گا جن پر سیلز ٹیکس آن سروسز کے مختلف فکسڈ ریٹس لاگو کیے جائیں گے۔

مزیدپڑھیں:سابق وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

مشیر خزانہ مزمل اسلم نے بتایا کہ فیصلے پر عملدرآمد تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کے بعد کیا جائے گا تاہم فیصلے کے بعد کوئی بھی کاروباری شخص یا ادارہ ٹیکس کی چوری میں ملوث پایا گیا تو سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

ریسٹورنٹس اور ہوٹلوں پر کریڈٹ کارڈ کے ذریعے پیمنٹ کرنے والوں کو 15 فیصد کی بجائے 13 فیصد ٹیکس میں لایا جائے گا۔ ان تمام اقدامات کے لیے خیبر پختون خوا سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 میں ترامیم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں