Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

انٹرنیٹ صارفین کیلئے بری خبر ،زیرسمند رمتاثرہ کبیل ٹھیک کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟

اسلام آباد (نیوزڈیسک) انٹر نیٹ استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ پاکستان کو دنیا بھر سے ملانے والی فائبر آپٹیکل کیبل 5 کو ٹھیک ہونے میں ایک ماہ لگے گا.

تفصیلات کے مطابق ذرائع انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی)نے بتایاکہ پاکستان کو دنیا بھر سے ملانے والی فائبر اپٹیکل کیبل 5 کو ٹھیک ہونے میں ایک مہینہ لگے گا .

ذرائع کے مطابق پاکستانی صارفین کو شام کے ٹائم میں انٹرنیٹ براؤز کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا رہے گا .

ذرائع نے بتایاکہ پاکستان کو باقی دنیا سے ملانے والی نجی فائبر آپٹک کیبل TW1 انڈونیشیا میں سمندر کے نیچے تقریباً 40 سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر ٹوٹ گئی ہے جس سے سنگاپور، جاپان اور امریکی مغربی ساحل تک پاکستانی انٹرنیٹ ٹریفک میں خلل پڑا ہے۔

کول سینٹر اور دیگر کارپٹ کمپنیوں کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

تاہم پی ٹی سی ایل پاکستان فائبر آپٹک کیبل کے ذریعے پاکستانی صارفین کو مسلسل انٹرنیٹ کی رفتار فراہم کر رہا ہے جبکہ اب ذرائع آئی ٹی کا کہنا ہے کہ کیبل کو ٹھیک کرنے میں ایک ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں