نیویارک (نیوزڈیسک)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا اجلاس میں پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری متوقع۔ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان کو تیسری اور آخری قسط موصول ہو گی۔
ٹانک ، سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 4 دہشتگرد ہلاک
ذرائع کے مطابق قبل ازیں سٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدہ کے تحت پاکستان آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ، آئی ایم ایف کیساتھ نئے پروگرام کیلئے معاشی ٹیم کے مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے، نئے پروگرام کے تحت مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد آئندہ ماہ کے وسط میں پاکستان آئے گا۔

