Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ملکی تاریخ میں اسمگلنگ کیلئے میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی

کراچی: ملکی تاریخ میں بیرون ملک اسمگل ہونے والی میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑی گئی، میتھ ایمفیٹامائن 5 کنٹینرز کی چھت اور دروازوں میں چھپائی گئی تھی۔

تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے ملکی تاریخ میں بیرون ملک سمگل کی جانے والی میتھ آئس کی سب سے بڑی کھیپ پکڑ لی۔

اے این ایف کے ترجمان نے بتایا کہ افغانستان سے سوپ سٹونز کی برآمد کی آڑ میں 224 کلو گرام آئس بیلجیم اسمگل کی جارہی تھی، منشیات کو پہلے طورخم، افغانستان سے کراچی اسمگل کیا گیا اور اسے اس کی مطلوبہ منزل بیلجیم پہنچایا گیا۔

 مزید پڑھیں: خریداری نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی قیمتیں مزید گر گئیں

ترجمان نے بتایا کہ میتھ ایمفیٹامائن انتہائی مہارت سے 5 کنٹینرز کی چھتوں اور دروازوں میں چھپائی گئی تھی۔

اے این ایف نے کراچی پورٹ پر سمگلنگ میں استعمال ہونے والے تمام کنٹینرز قبضے میں لے لیے، کنٹینرز بھیجنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں سے 2 کا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار ملزمان طورخم بارڈر سے افغانستان فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ تھے

ترجمان نے کہا کہ اے این ایف منشیات کی سمگلنگ سے نمٹنے اور دنیا کو منشیات کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں