Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

غریب عوام کیلئے اچھی خبر، آٹےکی قیمتوں میں بہت بڑی کمی کر دی گئی

اسلام آباد: قومی دارالحکومت میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو گیا، 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1470 سے کم ہو کر 1200 ہو گئی۔

15 کلو آٹا 2250 سے کم ہو کر 1650 روپے، قیمت میں 600 روپے کمی، 20 کلو آٹا 2880 سے کم ہو کر 2250 روپے، آٹے کا 20 کلو تھیلا 630 روپے سستا ہو گیا۔

پنجاب حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہو گیا، کسان جمعہ کو نئے ایکشن پلان کا فیصلہ کریں گے۔

 مزید پڑھیں:  خریداری نہ ہونے کی وجہ سے گندم کی قیمتیں مزید گر گئیں

چھوٹی اور بڑی ڈبل روٹی کی قیمت بھی 10 روپے کم ہو کر 20 روپے، چھوٹی ڈبل روٹی 130 روپے سے کم ہو کر 120 روپے، بڑی ڈبل روٹی 240 روپے سے کم ہو کر 230 اور 220 روپے ہو گئی۔

فرسٹ کلاس آٹا 170 روپے سے کم ہو کر 160 روپے فی کلو، سیکنڈ کلاس آٹا 160 روپے سے کم ہو کر 150 روپے فی کلو، اسلام آباد کے نواحی علاقوں میں آٹا 150 روپے سے کم ہو کر 140 روپے فی کلو ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں