Search
Close this search box.
جمعرات ,11 جون ,2026ء

شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

فیصل آباد(نیوزڈیسک)فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی، افسوس نا ک واقعہ نشاط آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کاظم نے فائرنگ کر کے پہلے دونوں بیویوں کو موت کے گھاٹ اتارا اور بچوں کو مارنے کے بعد خودکشی کی۔

مزیدپڑھیں:بی آر ٹی پشاور نے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں کرلیں

شوہر کی شناخت 50 سالہ کاظم جواد کے نام سے ہوئی ہے ، جبکہ بیگمات کے نام فیزہ اور امبرین تھے۔ بچوں میں یمنہ ، عروج، رومہ ،موسیٰ شامل ہیں ۔

پولیس کے مطابق قتل اورخودکشی کی وجہ کاروباری حالات میں پریشانی تھی، جبکہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں