پشاور(نیوزڈیسک)بی آر ٹی پشاور نے کرایوں میں اضافے کی تیاریاں کرلی ہیں۔
بی آر ٹی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرایوں میں فی اسٹاپ 5 روپے اضافہ ہوگا۔
ترجمان بی آر ٹی کے مطابق اضافے کے بعد بنیادی کرایہ 15 روپے سے بڑھا کر 20 روپے ہوجائے گا، جبکہ زیادہ سے زیادہ کرایہ 55 روپے سے بڑھ کر 60 روپے ہوجائے گا۔
مزیدپڑھیں:انٹرنیٹ صارفین کیلئے خوشخبری، فائبر آپٹیک کیبلز میں خرابی دور، سروس بحال
ترجمان نے بتایا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث کرایہ بڑھایا جارہا ہے۔


