بالاکوٹ(نیوز ڈیسک)ناران میں ٹک ٹاک بنانے کے شوق میں سیاحوں نے گاڑی دریائے کنہار میں ڈال دی، جس کے باعث سیاح گاڑی سمیت دریا میں پھنس گئے۔
کے ڈی اے حکام کے مطابق پانی گہرا ہونے کی وجہ سے گاڑی دریا میں پھنس گئی۔
مانسہرہ: ناران میں دریائے کنہار میں ویگو ڈالا بہہ گیا،ٹک ٹاک بنانے والے پانچ نوجوانوں کو بحفاظت بچا لیا گیا،،دھم دھمہ کے مقام پر گاڑی دریا کی نذر ہوئی سیاحوں کا تعلق شیخوپورہ سے ہے،،تربیت یافتہ رافٹنگ ٹیم نے ریسکیو بوٹ کے ذریعے پانچ نوجوانوں کو بحفاظت نکال لیاگیا۔انتظامیہ کی… pic.twitter.com/YHMX2jOuQe
— Ghazanfar Abbas (@ghazanfarabbass) July 1, 2026
گاڑی دریائے کنہار میں ڈوبنے پر کے ڈی اے حکام کے ریسکیو بوٹ نے گاڑی میں موجود چار افراد کو ریسکیو کر لیا۔
کے ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ گاڑی کو دریا سے نکالنے کے لیے ریسکیو کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد میں اضافہ

