اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم(سابقہ ٹوئٹر) ایکس کو مکمل طور پربندکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ذرائع(پی ٹی اے) کے ذرائع نے روزنامہ اوصاف کو بتایا کہ حکومت نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو مکمل طور پر بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ 17 فروری سے پاکستان میں ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک(وی پی این )کے بغیر ناقابل رسائی ہے۔
مزیدپڑھیں:بھارتی شہری نے انگریزی ٹائپنگ کا انوکھا ریکارڈ کس طرح اپنے نام کیا؟
ذرائع نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پی ٹی اے انتظامیہ نے ایکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کی سفارش کی اور اس کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کو جواب دے دیا گیا ہے۔
