لاہور: ملک میں مرغی کے گوشت کی قیمت اضافے کے بعد کم ہونا شروع ہوگئی، لاہور میں آج مرغی کا گوشت 32 روپے سستا ہوگیا۔
گزشتہ روز لاہور میں مرغی کا گوشت 78 روپے سستا ہوا، اور 470 روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا، آج 32 روپے کمی سے 438 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں: برائلر مرغی میں بیماری کی افواہیں درست یا کچھ اور؟؟؟ قیمتوں میں اچانک بڑی کمی کے راز سے پردہ اٹھ گیا
زندہ مرغی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو، فارم گیٹ کا ریٹ 280 روپے فی کلو، ہول سیل زندہ مرغی کی قیمت 291 روپے اور مارکیٹ قیمت 302 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز میں مرغی کا گوشت 110 روپے فی کلو سستا ہوا ہے جب کہ گزشتہ 3 ہفتوں میں مرغی کا گوشت 259 روپے فی کلو سستا ہوا ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق کھپت کے مقابلے میں مانگ کم ہونے کے باعث قیمت میں کمی آئی ہے اور ایک چوزے کی قیمت بھی 220 روپے سے کم ہو کر 100 روپے تک آگئی ہے۔

