بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے صارفین سے 51 ارب 88 کروڑ روپے اضافی وصول کرنے کی درخواست کی جس کے بعد بجلی مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
درخواست رواں مالی سال 2023-24 کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے کی گئی ہے، نیپرا اس درخواست پر 17 مئی کو سماعت کرے گا۔ آپریشن اور مینٹی نینس کے لیے 5 ارب 57 کروڑ روپے کی درخواست کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: پمپ مالکان پٹرول کی قیمتیں خود طے کریں گے ؟؟؟ بڑی خبرآ گئی ،دیکھیں
وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی کی قیمت کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا تاہم منظوری کا حتمی فیصلہ نیپرا سماعت کے بعد کیا جائے گا۔

