Search
Close this search box.
منگل ,07 جولائی ,2026ء

مریم نواز کا لاکھوں کمزور بینائی اور سماعت والے طلباء کے لیے بڑا قدم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے اسکولوں کےلاکھوں کمزور بینائی اور سماعت والے طلباء کے لیے ایک اہم منصوبے کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 7 لاکھ طلباء کو عینک اور سماعت کی سہولت فراہم کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی، منصوبے کے لیے اے ٹی سکیل کی جانب سے 500 ملین کی مالی معاونت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  پنجاب، 29 لاء افسران کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا

اس سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے معروف ادارے اے ٹی سکیل کے وفد نے ملاقات کی، جس میں سکولوں میں انٹرنیٹ سروس اور دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ہیلتھ نیوٹریشن اور دیگر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، متعلقہ محکموں کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا، سکول اساتذہ کی استعداد کار بڑھانے کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لیے روایتی انداز سے ہٹ کر کام کرنا چاہتی ہوں۔ پنجاب میں آٹزم کے شکار بچوں کے لیے پہلا سرکاری اسکول لاہور میں قائم کیا جائے گا۔ منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے لاہور میں مفت ایمرجنسی وائی فائی کی سہولت بھی دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں