دادو(نیوزڈیسک)ملک بھر میں گرمی کی لہر آج بھی جاری رہی، تربت اور دادو 45 ڈگری کے ساتھ گرم ترین شہر رہے۔
اعداد و شمار کے مطابق سبی اور سکھر میں درجہ حرارت 43 ڈگری، نوابشاہ میں 42، ملتان میں 41، حیدرآباد اور بہاولپور میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
لاہور میں 37 ڈگری تک گرمی 40 جبکہ کراچی میں 34 ڈگری پر 39 ڈگری پر گرمی محسوس کی گئی۔
مزیدپڑھیں:گوگل میپس میں صارفین کے لیے بڑی تبدیلی متعارف
دوسری جانب گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ دیامر میں بارش کے باعث گندلو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہوگئی اور متعدد گاڑیاں پھنس گئیں۔
مانسہرہ میں گھنول کے قریب لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی شاہراہ کاغان کو کھولنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔


