پشاور(ویب ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون رہنما شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کی عزت اللہ کو پتا ہے۔
پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شاندانہ گلزار نےکہ شیر افضل مروت کے ساتھ میرا ایک ذاتی فیملی کا رشتہ ہے اور دوسرا پارٹی کا رشتہ ہے، وہ میرے بھائیوں کی طرح ہیں، انہوں نے میری والدہ اور شہریار آفریدی کی بیوی اور بچوں کو تب پناہ دی جب پورے پاکستان میں کوئی پناہ نہیں دے رہا تھا۔
مزیدپڑھیں :واٹس ایپ پر نمبر محفوظ کیے بنا پیغام کس طرح بھیجیں؟
شاندانہ گلزار نے کہا کہ اس آدمی نے میری ماں سے مجھ سے ایک روپیہ نہیں لیا اور اپنی جان جوکھوں میں ڈال کر ہمیں بچایا تو کیسے میں اس کی برائی کرسکتی ہوں، میں سوچ بھی نہیں سکتی، ’اتنی نمک حرام اور احسان فراموش تو نہیں ‘۔


