Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ترقیاتی کاموں کے سبب 4دن کراچی کا پانی بند رکھنے کا اعلان

کراچی (ویب ڈیسک )کراچی واٹر کاپوریشن نے ترقیاتی کاموں کے سبب شہر میں چار روز تک پانی بند رکھنے کا اعلان کردیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ نیو پمپ ہاؤس گھارو میں 16 سے 19 مئی تک ترقیاتی کام کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان چار دنوں کے دوران پانی کی فراہمی واٹر کارپوریشن اور کے الیکٹرک کے سالانہ ترقیاتی کاموں کے سبب بند ہو گی۔
مزیدپڑھیں :، پیجو اور سوزوکی کے بعد اب ایک اورگاڑی کی قیمت میں ساڑھے سات لاکھ روپے تک کمی
ان کا کہنا تھا ترقیاتی کام کا دورانیہ مجموعی طور پر 72 گھنٹے ہوگا اور اس کے سبب پانی کی فراہمی میں یومیہ13ایم جی ڈی کمی کا سامنا ہو گا۔

ترجمان نے بتایا کہ ترقیاتی کام کے دوران پینل اور نئے برقی آلات نصب کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں