اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق چیئرمین فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)شبر زیدی نے کہا ہے کہ راحیل شریف کو عربیوں کا سیکورٹی گارڈی بنا دیکھ کر شرم آتی ہے.
اے بی این نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوتا ہے اس بات کو دیکھ کر کہ راحیل شریف عربیوں کے سیکورٹی گارڈ بنے ہوئے ہیں.
انہوں نے کہاکہ راحیل شریف کو عربیوں کا سیکورٹی گارڈی بنا دیکھ کر شرم آتی ہے. میں جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کو بہت عزت دیتا تھامگر انہیں ایسی نوکری کرتا دیکھ کر مجھے اچھا نہیں لگتا.
شبر زیدی نے کہاکہ پاکستان کیساایٹمی ا ملک ہے جس کا سپہ سالار باہرجا کرنوکریاں کر رہا ہے.کیا ہمارے سپہ سالار کی تنخواہ اتنی کم ہوتی ہے کہ اسے باہر جا کر نوکری کرنی پڑے؟
انہوں نے کہا کہ ہمیں پتہ لگنا چاہیے کہ جو لوگ یہ پراپرٹی خرید رہے ہیں ان کی پاکستان میں کون سی سونے کی دکانیں ہیں؟
شبر نے کہاکہ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں ان میں سے 90 فیصد لوگ جائیداد کا کرایہ بھی ظاہر نہیں کر رہے .
انہوں نے کہاکہ ہمارے اداروں میں یہ صلاحیت ہی نہیں کہ ان لوگوں کے ذرائع امدن پکڑ سکیں
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ جب اقتدار سے ہٹتے ہیں تو بیمار ہو کر باہر چلے جاتے ہیں.




