اسلام آباد(نیوزڈیسک)سپریم کورٹ میں نیب ترمیمی آرڈیننس سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر کس نے لیک کی اس بارے بڑا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔
جمعرات کو سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو ( نیب ) ترامیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت عظمیٰ کے حکم پر بانی پی ٹی آئی کو بھی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا گیا۔
لازمی پڑھیں ۔تمام انتظامات مکمل ،عمران خان کو پہلی بار بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش کیا جائےگا
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی ایک تصویر لیک ہوئی جو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر سپریم کورٹ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کیں اور پولیس ذرائع کے مطابق اسٹاف کو سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی۔
لازمی پڑھیں۔عمران خان کا مستقبل خطرے میں ؟؟؟ منظور وسان کی پیشگوئی سامنے آ گئی
تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات کے حوالے سے کوئی آفیشل پیشرفت تاحال سامنے نہیں آئی تاہم، پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے صدر میاں عقیل افضل نے اس حوالے سے دعویٰ کیا ہے اور مبینہ شخص کی نشاندہی کی ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں میاں عقیل کا کہنا تھا کہ ’’ عمران خان کی تصویر بنانے والے کا بالآخر پتہ چل ہی گیا ‘‘۔

صدر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ’’ سپریم کورٹ کورٹ کی کارروائی کے دوران جب عمران خان کی کمرہ عدالت سے لی گئی تصویر وائرل ہوئی تو ہلچل مچ گئی سب سے پہلے سیکورٹی اداروں نے صحافیوں پر شک کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ تصویر جس سائیڈ سے لی گئی ہے وہاں صحافی جاتے ہی نہیں ‘‘۔
عمران خان کی تصویر بنانے والے کا بالآخر پتہ چل ہی گیا
سپریم کورٹ کورٹ کاروائی کے دوران جب عمران خان کی کمرہ عدالت سے لی گئی تصویر وائرل ہوئی تو ہلچل مچ گئی سب سے پہلے سیکورٹی اداروں نے صحافیوں پر شک کیا جس پر انہیں بتایا گیا کہ یہ تصویر جس سائیڈ سے لی گئی ہے وہاں صحافی جاتے ہی… pic.twitter.com/PIrPCXM7tE— Mian Aqeel Afzal (@mianaqeelafzal) May 16, 2024
انہوں نے کہا کہ ’’ بڑا واویلا بڑا رولا گولا بالاخر جب معلوم ہوا جناب نئے نویلے وکیل ہیں ایک وکیل کے بیٹے ہیں اور لا کلرک کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تو پھر سارا غصہ ٹھنڈا اور بات شکایتوں تک ہی محدود ہوگئی ‘‘۔
یادرہے کہ آج دن میں اڈیالہ جیل سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تازہ تصاویر طویل عرصے بعد سامنے آئی تھیں، جس میں انہیں ویڈیو لنک کے زریعے عدالت میں حاضری لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔




