انتباہ :
سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ اور 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
موسم کی صورتحال
ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اورجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کے علاوہ بعد از دوپہر جھکڑ /گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان۔ تاہم شام/رات میں بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
اسلام آباد
اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔تاہم بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔
بلوچستان
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے کا امکان۔ جبکہ خضدار، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں جھکڑ چلنے/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
پنجاب
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ۔مری ،گلیات اور گردو نواح میں موسم خشک اور بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
سندھ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک ر ہنے کا امکان۔
خیبر پختونخواہ
صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات چترال ، دیر، سوات، کوہستان اورکرم میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
کشمیر
کشمیرمیں موسم خشک رہے گا۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ جبکہ بالائی خيبر پختونخوا ، جیوانی، قلات، گلگت بلتستان اور نور پور تھل میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: دیر(بالائی) 11، مالم جبہ 09،کالام 04، بلوچستان: جیوانی،قلات 05، گلگت بلتستان:بگروٹ 04، گلگت 03، بونجی،ہنزہ 02 ، پنجاب: نور پور تھل میں01 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد 47، موہنجوداڑو، دادو، لاڑکانہ، اور نواب شاہ میں 46ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔


