اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن پراسلام آباد کے سیکٹر جی 7میں نجی ٹی وی کے باہرخواجہ سرائوںنے حملہ کیاجس سے وہ زخمی ہوگئے انہیں ہسپتال لے جایاگیا اوربعد ازاں انہیں علاج کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کردیاگیا،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء شیرافضل مروت نےسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر رئوف حسن پرحملےکےبعد ردعمل کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف میں میرے بھائی اور سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر نامعلوم حملہ آوروں کے حملے پر میں شدید غم و غصہ کا شکار ہوں۔ یہ افسوسناک فعل مکمل طور پر ناقابل قبول ہے، اور میں رؤف حسن کی غیر متزلزل حمایت کرتا ہوں۔ یہ ضروری ہے کہ مجرموں کی فوری نشاندہی کی جائے اور ان کا احتساب کیا جائے۔
I am profoundly outraged by the assault on my brother in the Tehreek-e-Insaf and the Secretary of Information, Rauf Hassan, by unidentified assailants. This deplorable act is entirely unacceptable, and I extend my unwavering support to Rauf Hassan. It is imperative that the…
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) May 21, 2024
رانجھانامی شخص نے کہاکہ روف حسن پر خواجہ سراوں کے حملے کی فوٹیج۔اس حد تک گر سکتے ہیں تحریک انصاف کے مخالفیں۔اندازہ لگا سکتے ہیں۔اب سمجھ آئی سانحہ بہاولپور کے بعد جو سانحہ کھاریاں ہوا تھا ،لوگ پوچھتے تھے خواجہ سرا میں اتنی ہمت کیسے آئی ،نامعلوم میں بھی خواجہ سرا بھرتی ہیں،
روف حسن پر خواجہ سراوں کے حملے کی فوٹیج۔اس حد تک گر سکتے ہیں تحریک انصاف کے مخالفیں۔
اندازہ لگا سکتے ہیں۔
اب سمجھ آئی سانحہ بہاولپور کے بعد جو سانحہ کھاریاں ہوا تھا
لوگ پوچھتے تھے خواجہ سرا میں اتنی ہمت کیسے ائی
نامعلوم میں بھی خواجہ سرا بھرتی ہیں— رانجھا (@Ranjha466) May 21, 2024
راشد علی نے کہاکہ رئوف حسن پرحملہ ناقابل قبول اورافسوسناک ہے ضروری ہے کہ مجرموں کی فوری نشاندہی کی جائے اور ان کا احتساب کیا جائے۔جو ذمہ دار ہے اسے سزا ملنی چاہیے۔
Strongly condemned Pakistan Tehreek-e-Insaf Secretary of Information, Rauf Hassan, by unidentified assailants. This deplorable act is entirely unacceptable, It is imperative that the perpetrators are promptly identified and held accountable.
Who's responsible must be punished… pic.twitter.com/UBovVOVxNc— Rashid Ali (@Mr_rashidjee) May 21, 2024



