راولپنڈی (ویب ڈیسک) راولپنڈی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کردیا۔
نجی ٹی وی ے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقے میں پولیس اہلکار صالح بابر کو سلم بہار اسٹاپ پر گولی مارکرقتل کیا گیا۔
مزیدپڑھیں :تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کوٹ لکھپت جیل سے رہا
پولیس حکام کے مطابق مقتول صالح بابر پی سی 2 روات میں تعینات تھا اور کچھ دن سے غیر حاضر تھا۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ بظاہر سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کہوٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔



