Search
Close this search box.
پیر ,06 جولائی ,2026ء

سندھ میں گرمی کی انتہا ، موہن جو دڑو میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈتک پہنچ گیا

سندھ بھر میں گرمی کی لہر جاری ہے، تاریخی ضلع موہن جودڑو میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دادو اور سکھر میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سبی اور ڈی جی خان میں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

مزید پڑھیں:  گرمی کی لہر سے نمٹنے کے لیےسی ڈی اے کی جانب سے پانی کی سپلائی میں اضافہ

اس کے علاوہ مٹھی اور نواب شاہ میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ، ملتان، بہاولپور میں 46، فیصل آباد، ڈی آئی خان، سرگودھا، نوکنڈی، ساہیوال، حیدر آباد اور تربت میں بھی درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، مظفرآباد اور چکوال میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں